ابنا: رامین مہمان پرست نے آج نیشنل ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوام اس وجہ سے بعض ملکوں میں حرکت میں آگئےہیں کہ اپنی حکومتوں کو دیکھ رہےہیں کہ وہ اپنے ملک پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں۔ مہمان پرست نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کی طرف ا شارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکی قوم اب سمجھ گئي ہوگی کہ عوام کی تحریکیں اور ان کی بیداری گذشتہ برسوں میں امریکہ کی غلط پالیسیوں پر احتجاج کے طورپر ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سب سے اہم بات جو امریکہ کو پریشان کئےہوئے ہے وہ علاقے میں صیہونی حکومت کے مفادات ہیں اور امریکہ ہرقیمت پر ان مفادات کا تحفظ کرنا چاہتا ہے اسی وجہ سے وہ ساز باز مذاکرات کی دوبارہ بات کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ باراک اوباما کے برسراقتدار آنے سے کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئي ہے اور ان کی حکومت آئندہ انتخابات کے لئے رائے عامہ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی بناپر یکایک اسامہ بن لادن کے ہلاک کئےجانے کی بات کی جاتی ہے ۔ مہمان پرست نے حماس اور الفتح کے معاہدے کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اس معاہدے سے علاقے کےحالات پر گہرے اثرات پڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز